ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں شادی کے گھر میں اچانک آگ؛ فائر بریگیڈ نے پایا قابو

بھٹکل میں شادی کے گھر میں اچانک آگ؛ فائر بریگیڈ نے پایا قابو

Wed, 24 Apr 2019 21:32:14    S.O. News Service

بھٹکل 24/اپریل (ایس او نیوز) یہاں بینگرے میں شادی کے ایک گھر میں اچانک آگ کے شعلے بلند ہوجانے سے کچھ دیر کے لئے گھر میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، مگر جلد ہی فائر بریگیڈ  کے عملے نے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو اطراف میں پھیلنے سے روک دیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ  بدھ شام کو  گنپتی دیواڑیگا کے مکان پر  گیس سلینڈر کے ریگولیٹر سے گیس رسنے کی وجہ سے  آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں  کچن روم کی چھت آگ کی لپیٹ میں آگئی، کچن میں رکھے گئے  اسٹو، گرینڈر و دیگر چیزیں بھی جل کر خاکستر ہوگئی ۔

اطلاع ملتے ہی بھٹکل سے فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گیا فائر بریگیڈ کا عملہ جو ایس رمیش، محمد شفیع، منوج،  رگھویندر، وسنت اور  اکشے ہیرے مٹھ  پر مشتمل تھا، آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہوگیا۔ آگ سے قریب پچاس ہزار مالیت کا نقصان ہونے کی بات کہی گئی ہے۔


Share: